ریسٹورنٹ میں ویٹر صرف آرڈر لینے والا نہیں ہوتا، وہ آپ کے بزنس کا چہرہ ہوتا ہے۔ ایک اچھا ویٹر سیلز بڑھاتا ہے، گاہک واپس لاتا ہے۔ جبکہ ایک خطرناک ویٹر خاموشی سے آپ کا نقصان کرتا ہے۔
اصل مسئلہ یہ ہے کہ خطرناک ویٹر ہمیشہ واضح نہیں ہوتا۔ وہ بظاہر ٹھیک لگتا ہے، لیکن اندر ہی اندر بزنس کو نقصان پہنچا رہا ہوتا ہے۔
اگر آپ ایک سمجھدار منیجر ہیں، تو یہ فرق پہچاننا ضروری ہے۔
اچھا ویٹر کی نشانیاں
1۔ گاہک کو اہمیت دیتا ہے
- مسکرا کر بات کرتا ہے
- آرڈر غور سے سنتا ہے
- شکایت کو سنجیدگی سے لیتا ہے
2۔ سیلز بڑھاتا ہے
- اپ سیلنگ کرتا ہے (مثلاً ڈرنک یا ایڈ آنز)
- مہنگی نہیں، بہتر چیز تجویز کرتا ہے
3۔ وقت کا پابند
- وقت پر آتا ہے
- رش کے وقت غائب نہیں ہوتا
4۔ ٹیم پلیئر
- کچن اور سٹاف کے ساتھ تعاون کرتا ہے
- دوسروں کا کام آسان بناتا ہے
5۔ ایماندار
- بل میں شفافیت
- کیش ہینڈلنگ میں صاف
خطرناک ویٹر کی نشانیاں
1۔ گاہک کو نظر انداز کرتا ہے
- بدتمیزی یا بے توجہی
- آرڈر غلط لینا
2۔ سیلز خراب کرتا ہے
- اپ سیل نہیں کرتا
- گاہک کو کنفیوز کرتا ہے
3۔ وقت کا مسئلہ
- لیٹ آنا
- رش کے وقت سست ہونا
4۔ ٹیم کو خراب کرتا ہے
- لڑائی جھگڑا
- نیگیٹو ماحول
5۔ سب سے خطرناک: بے ایمانی
- بل میں گڑبڑ
- کیش میں کمی
- آرڈر چھپانا
خطرناک ویٹر ہمیشہ واضح کیوں نہیں ہوتا؟
کچھ ویٹر سامنے اچھے بنتے ہیں، لیکن:
- پیچھے سے سیلز کم کر رہے ہوتے ہیں
- گاہکوں کو ناراض کر رہے ہوتے ہیں
- پیسے میں گڑبڑ کر رہے ہوتے ہیں
اسی لیے صرف باتوں پر نہیں، نمبرز اور رویے دونوں پر نظر رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں 👈 ویٹر سپروائزر کیسے بنتا ہے؟ | ریسٹورنٹ سٹاف ٹریننگ گائیڈ
منیجر کیا کرے؟
- روزانہ پرفارمنس چیک کریں
- سیلز ڈیٹا دیکھیں (کون کتنا بیچ رہا ہے)
- گاہکوں سے فیڈبیک لیں
- CCTV یا سپروژن بڑھائیں
- ایمانداری پر کبھی سمجھوتہ نہ کریں
یاد رکھیں
اچھا ویٹر آپ کے بزنس کو اوپر لے جاتا ہے، جبکہ خطرناک ویٹر آہستہ آہستہ اسے نیچے لے آتا ہے۔
سمجھدار منیجر وہ ہے جو صرف کام نہیں دیکھتا، بلکہ کردار بھی دیکھتا ہے۔
.png)
