لیکن جب ان سے کہا جائے کہ اپنی ریسپی لکھ کر دیں تو وہ گھبرا جاتے ہیں۔
کیوں؟
کیونکہ ریسپی لکھنا صرف کھانا لکھنا نہیں
بلکہ اپنی طاقت شیئر کرنا ہوتا ہے۔
آئیں اصل وجوہات سمجھتے ہیں۔
❌ وجہ نمبر 1: “راز چھن جائے گا”
کئی شیف سمجھتے ہیں کہ:
👉 اگر ریسپی لکھ دی
تو ان کی اہمیت کم ہو جائے گی
یہ سب سے بڑی غلط فہمی ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ جو شیف سسٹم بناتا ہے
وہ ہمیشہ زیادہ قیمتی ہوتا ہے۔
❌ وجہ نمبر 2: ماپ تول کی عادت نہیں
زیادہ تر شیف:
- آنکھ کے اندازے سے پکاتے ہیں
- ہاتھ کے اندازے سے مصالحہ ڈالتے ہیں
جب انہیں کہا جائے کہ:
“کتنے گرام نمک؟ کتنے ملی لیٹر سوس؟”
تو وہ کنفیوز ہو جاتے ہیں۔
❌ وجہ نمبر 3: ڈر کہ کوئی اور بھی بنا لے گا
شیف سوچتا ہے:
“اگر سب کچھ لکھ دیا
تو کوئی بھی میرا کھانا بنا لے گا”
لیکن سچ یہ ہے کہ:
📌 ریسپی کے ساتھ
🔥 اسکل، ٹائمنگ اور پریزنٹیشن بھی چاہیے ہوتی ہے
❌ وجہ نمبر 4: محنت زیادہ لگتی ہے
ریسپی لکھنے میں وقت لگتا ہے:
- ویٹ لینا
- ٹیسٹ کرنا
- نوٹس لکھنا
- دوبارہ چیک کرنا
اسی لیے اکثر شیف اسے ٹال دیتے ہیں۔
❌ وجہ نمبر 5: سسٹم نہ ہونے کی وجہ
جہاں SOP اور کچن سسٹم نہیں ہوتا
وہاں ریسپی لکھنے کا کلچر بھی نہیں ہوتا
اور جہاں ریسپی نہیں
وہاں consistency نہیں
اور جہاں consistency نہیں
وہاں کسٹمر واپس نہیں آتا
⭐ حل کیا ہے؟
✔ ہر ڈش کی standard recipe card بنائیں
✔ ہر چیز کا وزن اور مقدار لکھیں
✔ کچن میں SOP لازمی لگائیں
✔ ہر نئے شیف کو ریسپی سے ٹرین کریں
✔ شیف کو یہ سمجھائیں کہ ریسپی لکھنا اس کی ویلیو کم نہیں بڑھاتا ہے
🧠 نتیجہ
✔ جو شیف ریسپی لکھتا ہے
وہ کچن کو کنٹرول کرتا ہے
✔ جو شیف صرف زبانی پکاتا ہے
وہ صرف کام چلاتا ہے
.png)
