اسی غلط فہمی کی وجہ سے نقصان شروع ہوتا ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ اگر مالک صحیح سوال نہ پوچھے
تو مینجر سسٹم کو کنٹرول کرنے کے بجائے صرف روزانہ کے کام میں الجھا رہتا ہے۔
یہ 5 سوال ایسے ہیں جو ہر مالک کو ہر ہفتے یا ہر ماہ ضرور پوچھنے چاہئیں۔
❓ سوال نمبر 1: “ہمارا اصل مسئلہ اس وقت کیا ہے؟”
یہ سوال مینجر کو مجبور کرتا ہے کہ وہ اصل درد بتائے۔
اگر مینجر کہے:
- سٹاف کی کمی
- سروس سلو ہے
- فوڈ ویسٹیج زیادہ ہے
تو مالک کو فوراً سمجھ آجاتا ہے کہ توجہ کہاں دینی ہے۔
👉 اگر یہ سوال نہ پوچھا جائے تو
مسئلہ اندر ہی اندر بڑھتا رہتا ہے۔
❓ سوال نمبر 2: “ہمیں سب سے زیادہ نقصان کہاں ہو رہا ہے؟”
یہ سب سے پاورفل سوال ہے۔
نقصان ہمیشہ ان جگہوں پر ہوتا ہے:
- ویسٹیج
- اوور اسٹاف
- کمزور سروس
- غلط خریداری
اگر مینجر کے پاس اس کا جواب نہیں
تو سمجھ لیں وہ صرف حاضری لگا رہا ہے، مینجمنٹ نہیں کر رہا۔
❓ سوال نمبر 3: “ہمارے ٹاپ 5 ریپیٹ کسٹمر کون ہیں؟”
یہ سوال 90% مالکان کبھی نہیں پوچھتے۔
لیکن اصل بزنس انہی کسٹمرز سے چلتا ہے۔
اگر مینجر کو اپنے ریپیٹ کسٹمر یاد نہیں
تو وہ بزنس نہیں چلا رہا، صرف کھانا بیچ رہا ہے۔
❓ سوال نمبر 4: “اس ہفتے سٹاف میں کس نے بہترین کام کیا اور کس نے خراب؟”
یہ سوال ٹیم کو سیدھا کر دیتا ہے۔
✔ اچھا کام کرنے والا motivate ہوتا ہے
✔ خراب کام کرنے والا سیدھا ہو جاتا ہے
اور مینجر کو بھی پتا چلتا ہے کہ اس کی رپورٹنگ دیکھی جا رہی ہے۔
❓ سوال نمبر 5: “اگر آپ مالک ہوتے تو کیا بدلتے؟”
یہ سب سے خطرناک اور سب سے سچا سوال ہے۔
یہ سوال مینجر کو مجبور کرتا ہے کہ وہ
سسٹم کی خامیاں کھول کر بتائے۔
اکثر یہی وہ پوائنٹس ہوتے ہیں
جہاں سے بزنس grow کرتا ہے۔
🧠 نتیجہ
اگر مالک:
✔ صحیح سوال پوچھے
✔ مینجر ایمانداری سے جواب دے
✔ اور اس پر ایکشن ہو
تو:
📈 بزنس گرو کرے گا
👨🍳 سٹاف سیدھا ہوگا
💰 نقصان کم ہوگا
⭐ کسٹمر خوش ہوں گے
.png)
